واقعہ نمبر 140 پڑھنے کے بعد ایک محترم قاری نے یہ اہم سوال کیا کہ فرصت کے ان چارگھنٹوں میں میں نے کیا کیا؟ ( میں ان کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے سوال کی وجہ سے تفصیلات لکھنے کا موقع ملا۔)
میرا جواب یہ تھا۔
پچاس پچاس منٹوں کے
دو آن لائن لیکچرس لیے اور باقی وقت میں لیپ ٹاپ پر واقعات ٹائپ کرتا رہا تاکہ انہیں کتابی شکل کے لیے تیار کیا جاسکے۔ ہاں درمیان میں چائے پینے کے لیے بھی قریب کی ہوٹل گیا تھا۔وقت کی منصوبہ بندی کمال کے نتائج لاتی ہے۔
عبدالماجد انصاری،
وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج