آج اتوار 22 نومبر 2020 کو مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کی گئی۔ جس کے مطابق شہر کے تمام اسکول اور کالج 4 جنوری 2021 تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ناسک میں ،
ضلعی پالک منتری چھگن بھجبل صاحب ، ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے اور مالیگاؤں میونسپل کمشنر ترمبک کاسار کے مابین ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں مالیگاؤں کے تمام اسکولوں ، کالجوں کو 04 جنوری 2021 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔معزز پالک منتری کی میٹنگ میں میونسپل کمشنر ترمبک کاسار نے کہا کہ فی الحال مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کچھ اضافے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام پرائمری ، سیکنڈری اسکول اور کالج 4 جنوری 2021 تک بند کردیں۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی اور اس کے بارے میں مزید فیصلہ لیا جائے گا۔