(پروفیسر عبدالماجد انصاری)
ریسرچ کے دوران میں ڈاکٹر رایریکر صاحب (سابق پرنسپل، لالہ لاجپت رائے کالج، حاجی علی، ممبئی ) کی آفس جایا کرتا تھا۔
سر کو جب بھی مجھے تحریریں ہدایات دینی ہوتی تھی تو وہ موصول شدہ لفافے کو پھاڑ کر اس کے اندرونی حصے کا استعمال کیا کرتے تھے۔
سر کہتے تھے کہ کثیر تعداد میں
لفافوں کے کاغذ ضائع ہو جاتے ہیں اگر ان کے اندرونی حصے کو بھی استعمال کیا جائے تو کاغذ کی بہت بچت ہوسکتی ہے۔سچ ہے اگر کفایت شعاری سے کام لیا جائے تو بہت سارے وسائل جیسے وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچائے جاسکتے ہیں۔
عبدالماجد انصاری، وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج