(پروفیسر عبدالماجد انصاری)
مہاراشٹر کالج کے مرحوم پروفیسر عبدالقیوم شیخ صاحب، (اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے، آمین)، جو ایم کام، ایل ایل ایم تھے اور قانون پڑھاتے تھے، اپنے مضمون کی عملی تشہیر کرنے میں زبردست ماہر تھے۔
وہ بچوں میں قانون کی تعلیم کے متعلق دلچسپی تو پیدا کرتے ہی تھے ساتھ میں سارے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو
بھی قانون کی پڑھائی کرنے پر راغب کر لیتے تھے۔ بہت مختصر وقت میں وہ کسی کے سامنے بھی اپنے مضمون کی خوبیاں بتا کر اور اسے دلچسپ بنا کر پیش کرتے کہ بے ساختہ لوگ ایل ایل بی کرنے پر راضی ہو جاتے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی افراد کو ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کروایا تھا۔
مثلا ہمارے اسٹاف کے ایک ساتھی سبکدوشی کے بعد ہائی کورٹ میں باقاعدہ پریکٹس کرنے لگے ہیں۔
کہتے ہیں استاد صرف کلاس روم میں اور صرف طلبہ کے لیے نہیں بلکہ ہر وقت اور ہر ایک کے لیے استاد ہوتا ہے۔ مرحوم شیخ صاحب اس کی اعلی مثال تھے۔
عبدالماجد انصاری، وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج