خبروں کے مطابق منگل کے روز چیک جمہوریہ کے شہر پراگ میں ہزاروں لوگ وہاں کے تاریخی چارلس بریج پر جمع ہوئے اور کورونا کی الوداعی پارٹی منعقد کی۔ دراصل چیک حکومت نے گذشتہ ایک ماہ کی لاک ڈاؤن کی سختیوں میں ڈھیل دینے کا اعلان کیا۔ اس بات سے وہاں کے ایک ہوٹل مالک اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے بریج پر 500 میٹر لمبی ٹیبلوں کی قطار لگوا دی اور لوگوں سے کہا کہ اپنے گھروں سے کھانا لائیں اور کورونا کی الوداعی پارٹی کا حصہ بنیں۔ لوگوں کو ان کا یہ آئیڈیا اتنا پسند آیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوک جمع ہوگئے اور ایک دوسرے کو کھانے تقسیم کرکےکورورنا سے آزادی کا شاندار جشن منایا۔
