معروف میسیجنگ ایپ وہاٹس ایپ میں آج شام سے اچانک لاسٹ سین اور آن لائن وغیرہ دکھنا بند ہوگیا تھا۔ اس مسئلے کو اب حل کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر یوزرس میں اپنی پرائیویسی کے تعلق سے تشویش پائی جارہی تھی۔ کئی لوگ اس بات سے فکرمند تھے کہ کہیں وہاٹس ایپ ہیک تو نہیں کرلیا گیا۔ وہاٹس ایپ کی جانب سے تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ بہر حال وہاٹس ایپ اب حسب سابق کام کررہا ہے۔ اس بات سے یوزرس میں تھوڑا اطمینان ہے۔
کچھ وقت کیلئے یوزرس پریشان ہوگئے تھے۔ ان کی اس حالت کو لے کر ٹوئٹر اور دیگر سائٹس پر مزیدار چٹکلے بھی بنائے گئے۔
کچھ وقت کیلئے یوزرس پریشان ہوگئے تھے۔ ان کی اس حالت کو لے کر ٹوئٹر اور دیگر سائٹس پر مزیدار چٹکلے بھی بنائے گئے۔
ویسے یہ بات بھی سچ ہے کہ وہاٹس ایپ پرکوئی آن لائن دکھے یا نا دکھے۔ کسی کا لاسٹ سین دکھے یا نا دکھے۔ ہم کو اس سے کیا لینا دینا ؟
فکر وہ کریں جو نیٹ پر بابو سونا - جادو ٹونا کیلئے آتے ہیں۔ 🙂