آج وزیراعلی مہاراشٹر ادھوٹھاکرے نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مہاراشٹر میں آن لائن / ڈیجیٹل طرز تدریس کے ذریعے اسکولیں جاری کی جائیں گی۔ موصوف نے محکمہ تعلیمات کے ساتھ ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے یہ فیصلہ لیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ بھی حاضر تھیں۔
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے بتایا کہ آن لائن طرز تدریس کی تفصیلات عنقریب جاری کی جائیں گی۔