مہاراشٹر میں دسویں اور بارہویں کے رزلٹ کے تعلق سے بورڈ کی جانب سے تاحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ طلبہ جب بھی کوئی ایسی خبر پڑھیں تو تصدیق کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.mahresult.nic.in پرچیک کرلیا کریں کیونکہ رزلٹ اسی ویب سائٹ پر ظاہر کیا جاتا ہے۔
طلبہ اور سرپرستوں میں رزلٹ کو لے کر کافی اشتیاق پایا جاتا ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سارے افراد غلط سلط تاریخوں کے ساتھ پوسٹ وائرل کرتے رہتے ہیں۔
