اتوار، 16 فروری، 2020

امسا اسٹڈی سینٹر میں الوداعی و تہنیتی جلسہ


مورخہ ۱۶ فروری بروز اتوار صبح ۱۱ بجے تا ۲ بجے تک AMSA اسٹڈی سینٹر، مکندواڈی، آزاد نگر میں سیٹر جاری دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے الوداعی تقریب و جناب نظیر پٹیل کے ADEI بننے اور اسرائیل خان، (ممبرا ) کے لیے تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام
کی صدارت مشہور صنعت کار حاجی رشید( راشن والا) نے کی۔ پروگرام کا آغاز حرا نمرین کی تلاوت سے ہوا۔ نظامت کے فرائض سمیہ پروین نے بحسن خوبی انجام دی۔ دیگر طلبہ نے حمد، نعت، الوداعی گیت اور اپنے تاثرات پیش کیے۔ اپنے تاثرات طلبہ نے اپنے تمام اساتذہ اور اسٹڈی سینٹر کے چیئرمین مشہور و معروف انگریزی کے استاد جناب اشفاق لعل خان سر کا شکریہ ادا کیا۔ واضح ہوکہ AMSA اسٹڈی سینٹر غریب طلبہ و طالبات کے لیے مفت سال بھر انگریزی، ریاضی اور مراٹھی مضامین معیاری طریقے پر پڑھاے جاتے ہیں۔ یہ اسٹڈی سینٹر جناب آصف شیخ رشید صاحب (سابق MLA) نے تعمیر کیا ہے۔ جناب آصف شیخ رشید نے بھی طلبہ کی کارکردگی پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر حسن الدین شیخ، فضل الرحمان سر، جناب نسیم قریشی سر، التمش قاضی (مینجرHDFC بینک)، جنید عالم (جنتا جواب)، پر میشور شیر ساگر (مینجر پوسٹ آفس)، اسرائیل خان سر، نظیر پٹیل سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صدر و اراکین AMSA کو مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب نسیم خان صاحب (چیرمین اقصیٰ کیمپس)، جناب شیخ عارف (وینڈر)، پرنسپل عقیل شاہ(پرنسپل تھیم کالج)، اشفاق عمر سر، شجاع سر، عبدالحفیظ رحمانی سر، اسلم خان، حاجی سلیم قریشی، عبید اسلم سر، سابق کارپوریٹر شیخ رفیق، شکیل رحمانی، جاوید خان سر، غضنفر سر و اخیر تک شریک رہے۔ پروگرام کی تیاری سینٹر کے انچارج سید ناظم علی سر اور اساتذہ احمد علی سر، ضیاء الرحمن سر اور مشتاق سر نے احسن طریقے کی۔ مجموعی طور پر پروگرام کامیاب رہا۔
فقط : شعبہ نشرواشاعت AMSA