Ⓜ♓ *آج کی بات*
*پوسٹ نمبر* 0⃣0⃣4⃣1⃣
🌝 *گہن* 🌚
♓سورج اور چاند گہن کو لے کر بے شمار واہمے اور مفروضے عام ہیں۔ جب کہ یہ ایک معمول کی بات ہے۔
Ⓜچاند گہن کے وقت سورج اور چاند کے بیچ میں زمین آ جاتی ہے جس سے کچھ وقت تک چاند کو سور
ج کی روشنی نہیں ملتی اور اس پر سیاہ دھبہ نظر آتا ہے۔ بس یہی ہے چاند گہن۔
ج کی روشنی نہیں ملتی اور اس پر سیاہ دھبہ نظر آتا ہے۔ بس یہی ہے چاند گہن۔
♓سورج گہن کے وقت سورج اور زمین کے بیچ چاند آ جاتا ہے جس سے کچھ وقت کے لۓ زمین پر آنے والی سورج کی روشنی ماند پڑ جاتی ہے یا اندھیرا ہو جاتا ہے۔ اسے سورج گہن کہتے ہیں۔ سورج مکمل ڈھک جائے تو مکمل گہن۔ تھوڑا ڈھکے تو جزوی گہن کہلاتا ہے۔ بعض مرتبہ چاند کا سایہ بالکل درمیان میں پڑتا ہے کہ سورج کنگن یا انگوٹھی کی طرح نظر آتا ہے۔ اسے کنگن نما گہن کہتے ہیں۔
Ⓜ ابھی کا سورج گہن *کنگن نما سورج گہن* ہے۔ جو آٹھ بجکر چار منٹ سے گیارہ بجکر پانچ منٹ تک جاری رہے گا۔
♓ آج صبح 8 بج کر 4 منٹ پر چاند ایک طرف سے سورج اور زمین کے بیچ حائل ہونا شروع ہوگا۔ 9 بجکر 24 منٹ پر بالکل درمیان میں آجائے گا اور سورج کا روشن حصہ کنگن کی طرح نظر آئے گا۔ ایسا 9 بجکر 27 منٹ تک رہے گا پھر دھیرے دھیرے 11 بج کر 5 منٹ پر گہن ختم ہوجائے گا۔ 9 بج کر 26 منٹ پر نظارہ قابل دید ہوگا۔ ویسے یہ گہن بھارت میں کیرالا اور ساؤتھ انڈیا میں بہ آسانی دیکھا جائے گا۔
Ⓜسورج گہن کے وقت اس کی کچھ شعاعیں خطرناک ہو جاتی ہیں کیونکہ گہن کے وقت روشنی کے ساتھ زمین پر الٹرا وائیلٹ شعاعیں بھی پہنچتی ہیں۔ خاص طور پر کنگن نما سورج گہن زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسے یوں سمجھیں کہ جیسے ہم پانی کی نلی پر انگلی لگا دیں تو فورس بڑھ جاتا ہے۔ ان شعاعوں سے اکثر انسانی جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں اور یہیں سے توہمات کا جنم ہوتا ہے۔ الغرض سورج گہن کے وقت گہن دیکھنے سے احتیاط کریں۔
♓یاد رہے ہر مہینہ پونم کے دن زمین ۔۔۔۔چاند اور سورج کے بیچ میں آتی ہے۔ اسی طرح ہر اماؤس کے دن چاند۔۔۔۔ زمین اور سورج کے بیچ آتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن گہن اسی وقت لگتا ہے جب تینوں ایک خط مستقیم میں آتے ہیں۔ ورنہ چاند اور زمین کو سورج کی روشنی آگے پیچھے یا اوپر نیچے سے ملتے رہتی ہے اور ہر مہینہ گہن نہیں لگتا۔
Ⓜالغرض سورج, زمین , چاند اور دیگر ستارے سب اللہ کے حکم سے اپنے اپنے راستے پر رواں دواں ہیں۔ نہ چاند بیمار پڑتا ہے نہ سورج۔۔۔۔ گہن بس روشنی کے درمیان کسی دوسری شۓ کے آ جانے کا نام ہے ۔
✍🏻 *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*