Ⓜ *آج کی بات* ♓
پوسٹ نمبر 1⃣6⃣3⃣1⃣
آج عین عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن شہر میں کئی جگہ شادیاں تھیں۔ خود میرے گھر دو جگہ سے دعوت تھی۔ میرے کئی احباب کے یہاں بھی دعوت تھی۔ بہت سارے لوگ چاہ کر بھی نکاح میں شریک نہیں ہوسکے کیونکہ عین جلوس کے وقت نکاح کی مجلس تھی۔
مجھے اس بارے میں کچھ نہیں کہنا ہے کیونکہ ابھی جلوس اور اس دن کی حمایت و مخالفت میں بحث شروع ہوجائے گی۔ ساتھ ہی ہر کوئی چاہے جس دن شادی منعقد کرنے کیلئے آزاد ہے۔
میرا بس اتنا کہنا ہے کہ ایسا شہر میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی خاص موقع پر جب بیشتر لوگ دوسری طرف مصروف ہوں اور لوگوں نے شادی رکھی ہو۔ ٹھیک ہے آپ نہیں مناتے نہ منائیں۔ آپ کو اس دن سے کوئی نسبت نہیں کوئی بات نہیں لیکن کم از کم دوسروں کا خیال کرتے ہوئے ایک آدھ دن کا ہیر پھیر کردیا جاتا۔
✍🏻 *شکیل حنیف*