♓Ⓜ *AAJ KI BAAT*
Post No. 1⃣3⃣7⃣1⃣
16-11-2019
*یوم صحافت*
گروپ میں موجود اور ناموجود تمام صحافی حضرات کو یوم صحافت کی پرخلوص مبارکباد
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
محترم صحافی حضرات.
مالیگاؤں کی بات کی جائے تو ماشاءاللہ آپ کی اکثریت زرد صحافت سے پاک ہے۔👍🏻
آج شہر میں سب سے طاقتور آپ لوگ ہی ہیں۔ ہرپارٹی کا لیڈر ‛ ہر مسلک کے لوگ آپ کی قربت چاہتے ہیں۔ کوئی آپ سے تعلقات خراب
کرنا نہیں چاہتا۔
یہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
ماشاءاللہ آپ حضرات اس قربت کا مثبت استعمال ان لیڈرس سے شہر کے حق میں کام کروانے اور مسائل کی نشاندہی کرنے کے لئے کر رہے ہیں جس کے لئے آپ قابل مبارکباد ہیں۔ کچھ صحافی حضرات مخصوص پارٹیوں سے جڑے ہوئے ہیں اور نہ صرف جڑے ہیں بلکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ان کے ذریعے پیش کئے جا رہے مختلف ایوینٹس کے پیچھے ہمارے صحافی دوستوں کا ہی دماغ کارفرما ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض کی کامیابی میں بعض صحافیوں کا بڑا حصہ ہے۔ یہ بھی ایک خوش آئند بات ہے کہ پتھریلی زمین سے فصل حاصل کر لی جا رہی ہے۔
الغرض۔ دوستو شہر کی لگام آپ کے ہاتھ میں ہے اور آپ اسے صحیح سمت میں تو لے جا رہے ہیں بس تھوڑی پلاننگ کر لیں۔ ایک شہری مسئلے کے لئے ایک لیڈر کا انتخاب کریں کہ فلاں مسئلہ فلاں لیڈر سے حل ہو سکتا ہے۔ اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی ذہن سازی کریں۔ انھیں کام کے راستے دکھائیں۔ کیوں کہ کام کرنا سب چاہتے ہیں بس راستے کا تعین نہیں کر پاتے۔ اسی لئے بعض مرتبہ ایک پارٹی دوسری پارٹی کی تحریکوں کی نقل کرنے لگتی ہے۔
صحافی حضرات اس سلسلے میں پارٹیوں سے مناسب طرح سے کام لے سکتے ہیں۔
کام بانٹا جا سکتا ہے۔
آپ لوگوں کی بات کوئی نہیں کاٹے گا۔
آؤ مل جل کر ایک ترقی یافتہ مالیگاؤں کی بنیاد رکھیں۔
صحافیوں کو ایک بار پھر یوم صحافت مبارک۔🌹
✍🏻 *شکیل حنیف ‛ ہمارا مالیگاؤں*