مالیگاؤں سے ایشین ہائے وے نمبر 47 گزرتی ہے۔ ایشیائی ممالک کے معاہدے کے مطابق پورے ایشیاء کو سڑکوں سے جوڑنے کا ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ ایشین ہائے ویز دو یاو سے زیادہ ایشیائی ممالک کو جوڑیں گی۔ فی الحال بھارت کی چھ اہم نیشنل ہائی ویز کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ہماری نیشنل ہائے وے نمبر تین بھی ایشین ہائے وے نمبر 47 کا حصہ ہے۔ AH 47 گوالیار سے بنگلور تک تقریبا 2100 کلومیٹر طویل ہے۔ گوالیار سے آگے یہ AH 1 اور AH 2 میں ملتی ہے جو اٹاری بارڈر ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف جاتی ہے۔ اسی طرح جنوب میں بنگلور سے آگے یہ AH 43 میں ملتی ہے جو سری لنکا تک جاتی ہے۔
✍🏻 شکیل حنیف