عبدالرحمن انصاری شہر کے معروف سیاسی وسماجی ورکر ہیں۔ سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔ آپ کی مختصر کارکردگی درج ذیل ہے۔
عبدالرحمٰن انصاری شہر کے معروف سیاسی و سماجی ورکر ہیں. موصوف جنتادل سیکولر پارٹی سے وابستہ ساتھی نہال احمد صاحب کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے سیاسی و سماجی کام کاج میں عوام کی ہمہ وقت رہنمائی کرتے ہیں۔ قائد انقلاب ساتھی بلند اقبال صاحب کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔ ساتھ ہی بلند اقبال صاحب کی کرپشن کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہتے ہوئے 2015 میں پارٹی سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں کارپوریشن کے گیٹ پر مہا مرن برت میں حصّہ بھی لئے، نوٹ بندی کے دوران لوگوں کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے موصوف 2000 لوگوں کا پوسٹ آفس بینک سے زیرو ڈپازٹ پر لوگوں کے خاتے کھلوائے، کئی اپاہج مرد و خواتین کو مصنوعی پیر لگانے میں معاونت کی۔ جس سے اپاہج حضرات جن کو مصنوعی پیر لگا آج وہ بنا سہارے کے اپنے روز مرہ کے کام کر رہے ہیں. موصوف ہر فلیڈ میں مہارت رکھتے ہیں تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے سرکاری آفیسوں میں استعمال ہونے والی زبانی مراٹھی اچھی سے جانتے ہیں جس کی وجہ سے کام میں تکلیف نہیں ہوتی۔ اسی کے ساتھ موصوف سوشل نیٹ ورکنگ پر بھی اپنی ایکٹیوٹی درج کی ہوئی ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے شہر میں صاف صفائی کیلئے کلین مالیگاؤں مہم چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا مالیگاؤں واٹس ایپ گروپ کے اولین اراکین میں سے ایک ہیں۔ ساتھ ہی فعال رکن ہیں.
