جمعہ، 20 ستمبر، 2019

بلند اقبال انتقال کر گئے Buland Iqbal passes away

دل یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ بلند بھائی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ خلوص ۔ انکساری۔ اپنایت۔ وفا ۔ اصول پسندی جیسی موصوف میں اتنی ساری خویباں تھیں کہ ان کے بارے میں کئی صفحات لکھے جاسکتے ہیں۔ موصوف ہمارے Ⓜ♓ گروپ کا روز اول سے حصہ تھے۔ میری طرح بیشتر ممبران کے ان سے دیرینہ روابط تھے۔  کل سے کئی بار گروپ کی جانب سے تعزیتی کلمات لکھنے کی کوشش کی اور ہر بار بلند بھائی کا پرخلوص چہرہ نظروں میں گھوم جاتا اور دل جذبات سے مغلوب ہوجاتا ہے۔ 😥 
بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ ان کو جنت الفردوس
میں اعلی مقام عطا کرے۔ آمین۔
میں گروپ کی طرف سے شان سس ۔ مستقیم بھائی اور ان کے تمام اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔