ایک گناہ دوسرے گناہ کو کھینچتا ہے ، جبکہ ایک نیکی دوسری نیکی کو کھینچ لاتی ہے - یعنی اعمالِ حسنہ میں اور اعمال سیہ میں تجاذب اور کشش پائی جاتی ہے - انسان جب کوئی نیک کام کرتا ہے تو اس کے لیےء دوسری نیکیاں آسان ہو جاتی ہیں ، اس کے دل میں نیک اعمال کی رغبت بڑھ جاتی ہے اسی طرح انسان جب کوئی گناہ کرتا ہے تو اسکے دوسرے گناہوں کا راستہ ہموار ہو جاتا ہے ، دل میں گناہ کی رغبت بڑھ جاتی ہے -
عربی کہاوت ہے...
اِنَّ من جزاء الحسنۃ الحسنۃ بعد ھا
و اِنَّ من جزاء السّیئۃ السّیئۃ بعد ھا
یعنی نیک کام کی ایک نقد جزا وہ دوسری نیکی ہے جسکی توفیق اسے ہوجاتی ہے اور برے عمل کی ایک سزا وہ دوسرا گناہ ہے جس کے لیےء پہلے گناہ نے راستہ ہموار کیا تھا...
محمد عمران