06 مئی 2019

اپنی رائے دیں۔

*👏🏻اسکولیں بند ہونے اور طلبہ و طالبات کی تعداد میں زبردست کمی ہونے پر نوری اکیڈمی آپ کے مشوروں کی طالب👏🏻*
.......................................................
گذشتہ چند سالوں سے اساتذہ ،  ذمہ داران ،  اہل محلہ اور سرپرستوں کی جانب سے
جن غلطیوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے ، اگر امسال بھی انھیں دہرایا جائے تو ممکن ہے اس مرتبہ بھی مالیگاﺅں میونسپل کارپوریشن کی چند اسکولیں بند یا ضم کر دی جائیں - قوم کے نو نہالوں کے روشن مستقبل کے لیے پرائمری اسکولیں قلعہ کا کام کرتی ہیں اس لیے اساتذہ،  انتظامیہ اور ذمہ داران سے التماس ہے کہ مندرجہ ذیل نکات پر عمل کی کوشش کریں 👇🏻
.......................................................
1⃣ گھروں گھر جا کر سروے کریں -
2⃣ سرپرستوں سے ملاقات کر کے انھیں یقین دلانے کی کوشش کریں کے پرائیوٹ اسکولوں کے طرز پر یا ان سے بہتر تعلیم و تربیت کا انتظام کارپوریشن کی اسکولوں میں رہے گا-
3⃣ نئے داخلے کے لیے منصوبہ بندی کریں -
4⃣ اسکول کے علاقے کے ذمہ داران اور کارپوریٹر  سے ملاقات کر کے ایسی پالیسیوں کو رائج کریں جن سے داخلے کی شرح کو بڑھایا جا سکے -
5⃣ مخیر حضرات سے گذارش ہے کہ غریب،  یتیم اور مفلس بچوں کے اخراجات کو خوشی خوشی برداشت کریں -
6⃣ انتظامیہ اور اساتذہ اپنی اپنی اسکولوں میں مفت *نرسری* اور *"کے جی"* کا اہتمام کریں تاکہ یہیں کے طلبہ و طالبات براہ راست اول جماعت میں داخل کیے جا سکیں-
.......................................................
🌹 قوم کے متعلق حساس اور درد مند دل رکھنے والے احباب یقینا ان پر عمل کی کوشش کریں گے،  کوئی بعید نہیں کہ ایسے حضرات ان سے بہتر منصوبوں پر عمل کریں گے، پوری ملت ایسے احباب کی ممنون و مشکور ہے مگر اس سسٹم میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جنھیں صرف اپنی تنخواہ سے مطلب ہے بچوں کی تعداد کم ہونے یا اسکول کے بند ہو جانے سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ نہ ہی ان کی ملازمت پر کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی تنخواہ پر - ایسے احباب پر انتظامیہ اور اہل محلہ کی جانب سے پریشر بنا کر کام کروایا جا سکتا ہے - 
.......................................................
*ان گذارشات کے علاوہ آپ کے ذهن میں مزید کوئی منصوبہ ہو تو ضرور مطلع فرمائیں تاکہ انھیں عملی جامہ پہنا کر مزید نقصانات سے بچا جا سکے - اسی کے ساتھ ماضی میں جو نقصانات ہو چکے ہیں ان کے اسباب سے بھی مطلع فرمائیں تاکہ مستقبل میں ان غلطیوں کو دور کیا جا سکے -*
.......................................................
*📝نوٹ:*  یہ تمام گذارشات اردو اسکولوں اور قومی لگاؤ کے سبب ہیں،  برائے کرم کوئی اسے ذاتیات پر ہرگز نہ سمجھیں اور اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے هوئے اپنے رزق کو سخت محنت و مشقت سے مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں -
.......................................................
*📚 گذشتہ سال کی سروے رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں 👇🏻*
*📚Malegaon Me 25 School Band, Kaun Hai Zummedar ?*
*🌹मालेगांव म.न.पा. में स्कुली बच्चे नही होने के कारण 25 प्रायमरी स्कुल बंद, जिम्मेदार कौन?*
.......................................................
https://youtu.be/Tiuuj0xwz-4
.......................................................
*✒از:  عطاء الرحمن نوری( ریسرچ اسکالر و ڈائریکٹر نوری اکیڈمی)*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں