06 مئی 2019

سراج احمد دلار Siraj Ahmed Dular

سراج احمد دلار شہر عزیز کے ایک نامور قلمکار اور فنکار ہیں۔آپ کا مکمل نام سراج احمد محمد مصطفے ہے اور قلمی نام سراج احمد دلار ہے۔  پیدائش یکم جون ١٩٤٨ کی ہے۔ 
آپ کی مشغولیات میں ڈراما نویسی, افسانہ نویسی, مضمون نویسی کے علاوہ کہانیاں , انشائے مزاحیہ خاکے اور اخبارات میں حالات حاضرہ  پر
   کالم لکھنا اور مزاح کے رنگ میں ,, داماد مالیگانوی " کے تخلص  سے ہلکی پھلکی ہزلیں کہنا قابل ذکر ہیں۔  کتابت اور آرٹ میں بھی عمل دخل رہا ہے- ١٩۷٣ میں بنائی گئ فلم" قاتل خزانہ" میں اہم کردار ادا کیا - ١١٩٩۷ میں " دہشت گر" نام سے فلم بنائی- کہانی اور مکالمے لکھے- ڈراموں پر ایوارڈ ملے- اداکاری بھی کی- کالج لائف میں بہترین   اداکار کے اعزاز ملے- صحافت میں بھی زوآزمائی کی- ہفت روزہ چورن, پرنس اور طالب علم سے منسلک رہا-ان سب سے بڑھ کر درس و تدریس کو اہمیت دی- مثالی مدرس کے ایوارڈ  سے نوازہ  گیا- آج "انجمن معین الطلبا" کے اعزازی سکریٹری کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے مالیگاؤں ہائی اسکول اور منسلک اداروں کی رہنمائی کاشرف حاصل ہے- اسکس لائبریری کی رکنیت میں ثقافتی ,تعلیمی,ادبی,سماجی اور  معاشرتی شعبہ جات کے فلاحی کاموں کو بحسن خوبی انجام دینے کا موقع حاصل ہے- مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی  ایشن " کی   صدارتی ذمہ داری بھی آپ کے سر پر ھے- نکڑ ناٹک Street Play کے ذریعہ عوامی بیداری مہم کا اہم حصہ رہے ہیں۔  Motivational Lecture کے ذریعے اونچی جماعت کے طلبا و طالبات کی رہنمائی کرنا بھی آپ کا وطیرہ رہا ہے۔ آپ حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں