*احساناتِ الٰہی*
اور اگر عبادتیں فرض نہ بھی ہوتیں تب بھی اللہ تعالیٰ کے انسانوں پر اس قدر احسان ہیں کہ واجب التعمیل ہوتا کہ بلا ناغہ و بلا تامل اس کی عبادت کرتے ____________________________________
*شکوۂ بے بنیاد*
اہلِ ایمان کا یہ شکوہ
بے بنیاد ہے کہ اللہ نے ہمارے مقابلے غیر ایمان والوں کو زیادہ دولت کیوں عطا کی...؟؟؟
کیوں کہ ، کیا ایمان سے بڑی بھی کوئی دولت ہو سکتی ہے.... ؟؟؟
____________________________________
*اللہ کی محبت کی مخالفت*
اللہ اپنے بندوں سے ٠> ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے ، یعنی اگر ہم اس کے کسی بھی بندے سے نفرت کرتے ہیں تو اللہ کی محبت کی ٠> درجہ مخالفت کرتے ہیں -
____________________________________
*احسان*
کسی پر احسان کر کے جتانے سے بہتر تھا کہ اس پر احسان ہی نہ کیا جاتا -
____________________________________
*علم و معرفت*
علمِ دین سیکھنا عبادت ہے....
اور علم ، دین کے لیےء سیکھنا معرفت ہے -
____________________________________
*صدقۂ خوش دل*
صدقہ دیتے وقت چہرے پر مسکان کا ہونا صدقہ کی قبولیت کی علامت ہے -
____________________________________
*نیند*
بے شک نیند بھی خدا کی ایک عظیم نعمت ہے , لیکن بخدا نماز نیند سے بہتر ہے -
____________________________________
*محرومی*
ایمان قبول کرنا اور نمازوں سے غافل رہنا ایسا ہے جیسے کسی خوبصورت باغ میں داخل ہونا لیکن پھولوں، کلیوں، خوشبوؤں، اور رنگینیوں سے محروم رہنا -
____________________________________
*تعارفِ اسلام*
اگر کوئی پوچھے کہ اسلام کو ایک جملے میں بیان کرو ، تو کہو....
*" خالق کی عبادت اور مخلوق کی محبت "*
اور اگر کوئی کہے کہ اسلام کو ایک لفظ میں ڈیفائین کرو ، تو کہو....
*" عدل "*
محمد عمران