جمعرات، 16 مئی، 2019

خصوصیات ملک عرب : محمد عمران

اگر ساری زمین کو ایک روشن ہار مان لیں تو ملکِ عرب *گوہرِ ثمین* کہلائے گا۔۔۔۔۔
 کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے دینِ اسلام ستارہ منور ہوا اور جس کی روشنی ساری دنیا کے کونے کونے تک پھیلتی گئ اور سارے عالم کی تاریک ظلمتوں کو نور سے تبدیل کردیا..... 
 پھر یہی وہ مقام

ہے جہاں مقناطیسِ *خانہءکعبہ*  واقع ہے جو ساری دنیا کے اشرف المخلوقات میں سے  ان اشراف کو اپنی سمت کھیچتا ہے جن کے دلوں میں  *کلمہءطیبہ*   محفوظ ہوا ہے..... 
پھر یہی وہ خطہ ہے جہاں   *مسجدِ نبوی*  کے عظیم الشان گنبد و میناروں سے *اللہ اکبر اللہ اکبر*   کے نعرے بلند ہوتے ہیں اور اہلِ مدینہ کو فلاح کی طرف بلاتے ہیں..... 
 اور پھر یہی وہ وادی ہے جہاں وحیِ کامل اور کتابِ آخر  *قرآنِ کریم*  نازل ہوا جس نے ساری انسانیت کو ایک پاک و صاف طریقہء زندگی سکھایا..... 
اور پھر سب سے بڑھ کر یہی وہ زمین ہے جس پر *شہرِ مکّہ مکرمہ*  اپنا عالیشان وجود از فخر و تبسم بلند کیے ہوئے ہے کہ شہرِ مکہ کی زمین پر خیرالبشر،  نجم الہدیٰ، والدِ اُمِ شبّیر، خاتم الانبیاء و رحمت العالمین *حضرت محمد  ﷺ*  کی پیدائشِ مبارک ہوئی..... 
 اور پھر اسی ارضِ محترم پر وہ شہرِ نورانی بھی واقع  ہے جہاں ہمارے محترم نبی  ﷺ نے ہجرت کی تھی جسے  *مدینہ منورہ* کے نام سے جانا جاتا ہے اور جسے اسلامی سلطنت کا ابتدائی دارالسلطنت قرار دیا گیا -
   (  محمد عمران  )