14 اپریل 2019

وی وی پیٹ کیا ہے ؟

Post No. 1266

وی وی پیٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر بڑھتے اعتراضات کے چلتے الیکشن کمیشن نے اس الیکشن میں پورے ملک میں *وی وی پیٹ* یعنی ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹرائل کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔ جب ووٹر ووٹ دے گا اس مشین میں موجود پرچی پر اس کی تفصیلات پرنٹ ہو کر ووٹر کو نظر آئیں گی (آپ نے جسے ووٹ دی وغیرہ) اور پھر پرچی سیل پیک باکس میں گر جائے گی۔ یعنی جس طرح پہلے بیلیٹ سے ووٹ دی جاتی تھی ویسے ہی پرچیاں جمع ہوں گی مگر چونکہ گنتی کے مشکل اور طویل عمل سے بچنے کیلئے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال شروع ہوا ہے اور تمام پرچیوں کی گنتی کے لئے کافی وقت درکار ہوگا ٰ نتائج میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے اس لئے فی الحال شکوک دور کرنے کے لئے ہر اسمبلی حلقے کے پانچ پانچ بوتھس کی پرچیاں گن کر میچ کی جائیں گی۔ اسی طرح تمام بوتھس کی پرچیاں محفوظ رکھی جائیں گی۔ 
*المختصر جب آپ ووٹ دینے جائیں تو ووٹ دینے کے بعد وی وی پیٹ مشین کے اسکرین پر دیکھ کر اطمینان کر سکتے ہیں کہ آپ نے جس امیدوار کو ووٹ دی ہے اس کو ہی گئی ہے یا نہیں۔*

✍🏻 *شکیل حنیف*
*ہمارا مالیگاؤں*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں