16 اپریل 2019

آج کی تصویر : فرق : پپو صدیقی

مسکراہٹ  تبسّم  ہنسی  قہقہے ؛ سب کے سب کھو گئے ؛ ھم بڑے ھو گئے

بچّوں میں اور ھم میں اب کافی فرق آگیا ھے 
کچھ سال پہلے تک ( انڈرائیڈ فون آنے سے پہلے)  جب بھی بارش ہوتی تو اکثر
نوجوان بارش میں بھیگنا موج مستی کرنا یہ سب پسند کرتے تھے مگر اب بہت کم نوجوانان ان سب چیزوں کا مزا لیتے ہونگے  🤷🏻‍♂ اب ہرکسی کو اپنے مہنگے فون کی فکر ہوتی ھے بارش شروع ہوتے ہی سب اپنے اپنے فون کی فکر میں لگ جاتے ہیں تاکہ انکا فون خراب نہ ہوجائے اور اسی لئے وہ بارش کا مزا نہیں لے پاتے 🤷🏻‍♂
لیکن 
بچؤں کو ان سب کی فکر کہاں  🤷🏻‍♂
بارش شروع ہوتے ہی وہ دھمال مستی کرنے سڑکوں پہ گلیوں میں نکل پڑتے ہیں زیادہ تر غریب طبقے کے بچّے ہی ایسا کرتے ہیں امیروں کے بچّے زرا کم ہی انجوائے کرتے ہیں ایسا مجھے لگتا ھے 🤷🏻‍♂ 
پانی گندہ ھے میلا ھے انہیں ان سب کی فکر کہاں 🤷🏻‍♂
*وہ تو بس جینا جانتے ہیں ہر چیز کا لطف اٹھانا جانتے ہیں* 

زاتی طور پر مجھے ایسے نظارے بہت بھاتے ہیں 😊
اچھا لگتا ھے یہ سب دیکھ کر 👌

آج کل ہمارے شہر میں بے موسم بارش ہورھی ھے مگر یہ بچّے اس کا بھرپور مزا اٹھانے سے نہیں چوک رھے  👏👏👏

*کلک اینڈ ✒*
*پپّوصدّیقی*
*9226199666*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں