پیر، 3 جنوری، 2022

الیکشن یادی میں اپنا نام بہ آسانی ڈھونڈیں

یوں تو آپ الیکشن یادی میں اپنا نام ٰ پارٹ نمبر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے خود کا ایک بہترین ایپ بھی جاری کیا ہے جس کے ذریعے آپ اینڈرآئڈ موبائل پر بہ آسانی نہ صرف الیکشن یادی میں اپنا نام ٰ پارٹ نمبر وغیرہ دیکھ سکتے ہیں بلکہ آپ کا بی ایل او کون ہے اس کا نمبر کیا ہے ؟ یہ بھی جان سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ہی نام بڑھانے ٰ درست کرنے (اس کے بعد والے الیکشن کے لئے) جیسے کئی فارم بھی بھر سکتے ہیں۔ یہ سب آپ ایک کلک پر کر سکتے ہیں۔ 
♓ سب سے پہلے آپ پلے اسٹور سے *Voter Helpline* نامی ایپ انسٹال کریں۔ 
Ⓜ ایپ اوپن کرنے پر اوپر سرچ باکس میں کلک کریں۔
♓ آپ نام وغیرہ تفصیل ڈال کر بھی سرچ کرسکتے ہیں لیکن شناختی کارڈ موجود ہو تو *Search by Epic No* پر کلک کریں۔ وہاں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالیں اور سرچ پر کلک کریں۔ بہترین انداز میں آپ کی تمام تفصیلات آ جائیں گی۔
Ⓜ بی ایل او وغیرہ کا نام جاننے کے لئے سرچ کے نیچے *سرچ پولنگ آفیشیل* پر کلک کرسکتے ہیں۔ وہاں بی ایل او سمیت تمام آفیسرس کے نام اور نمبر ہیں۔ لیکن یاد رہے ان کا غلط استعمال کرنے یا بلا وجہ کال کرنے سے گریز کریں۔ 
♓ مختلف فارمس بھرنے کے لئے سرچ باکس کے نیچے *Forms* پر کلک کریں۔
Ⓜ اس ایپ پر آپ 1952 سے اب تک تمام الیکشن رزلٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہر لحاظ سے ان کی تفصیل جان سکتے ہیں۔
♓ الیکشن ٰ ای وی ایم ٰ ووٹر وغیرہ کی تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اپنی شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں۔
Ⓜ اسی طرح دوسرے کئی کارآمد ٹیبس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
(اگر آپ کو یادی نمبر چاہیے اور سمجھ نہیں رہا ہے تو مجھے میسیج کر سکتے ہیں۔)
✍🏻 *شکیل حنیف ٰ ہمارا مالیگاؤں*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں