مالیگاوں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے پرچم تلے "جاگو انڈیا جاگو" نکڑ ناٹک
لوک سبھا انتخابات (الیکشن) کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اس موقع پر ملک کی تمام اہم سیاسی پارٹیاں عوام کو لبھانے،ووٹروں کو رجھانے میں لگی ہوئی ہیں اور عوام کو اپنا ہمنوا بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے ایسے ہما ہمی کے ماحول میں سماجی و تعمیری فکر رکھنے والے
ووٹروں کو فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کس امیدوار کو اپنے ووٹ کا حقدار قرار دیں ؟؟؟ فیصلے کا معیار کیا ہو؟؟؟ ایسے حالات میں سرکاری محکموں سے صرف اور صرف اس بات کی جانب توجہ مبذول کرائی جاتی ہے کہ تمام ووٹرس امن کا دامن تهامے ہوئے اپنے حق کا استعمال کریں -
اسی فکر و خیال کو نقطہ نظر بنا کر *سراج دلار* کا تحریر کردہ، *آصف سبحانی* کی ہدایت کاری سے سجا، *معیذ بادشاہ اور *عثمان غنی اسکس* کی نگرانی میں تیار کردہ *نکڑ ناٹلک* *جاگو انڈیا جاگو* شہر کے اہم چوک چوراہے اور نکڑوں پر پیش کیا جائے گا اور لوگوں کو اس جانب راغب کیا جائے گا کہ ان کا ووٹ صاف ستھرے اور عیب سے پاک امیدوار کو جائے اور صد فی صد پولنگ کا نشانہ حاصل کیا جا سکے -
اس نکڑ ناٹک میں *زاہد امین سر سلیم الطاف* *طارق سر* *حامد سر* *حامد سبحانی* *رضوان احمد (حلوائی)* اور *ابرار احمد* اپنے فن کا مظاہرہ کرنے ہوئے *جاگو انڈیا جاگو* کا نعرہ بلند کریں گے یہ ناٹک *مالیگاوں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن* *MACA* کے بینر تلے ہو رہا ہے.
آپ سے اس پروگرام کی شرکت کی درخواست ہے۔
*نوٹ*
آگر آپ اپنے ادارے یا کلب یا سوسائٹی کے ذریعے کسی علاقے محلے کے چوک چوراہوں پر یہ زبردست *نکڑ ناٹک* منعقد کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کرکے اپنی معلومات درج کرائیں ۔
معیذ حسین بادشاہ سر۔
7744921423
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں