ہمارا مالیگاوں واٹس ایپ گروپ کا تاریخی و بے مثال گیٹ ٹوگیدر
(مورخہ 23 مارچ 2019ء) "سوشل میڈیا واٹس ایپ گروپس کی بھر مار میں اپنی منفرد و معیاری شناخت کے ساتھ دس سال مکمل کرنے میں اور ایک خاندان و فیمیلی کیطرح اس گروپ کی دیکھ بھال کر کے اسے یہاں تک لانے میں کامیاب، ایڈمن محترم شکیل حنیف سر کا خلوص، محبت ، اپنائیت، انسیت اور سب سے بڑه کر انکی سادگی و بهولے پن کا دخل رہا ہے" ان خیالات کا اظہار مقررین نے کیا۔ موقع تھا سوشل میڈیا
واٹس ایپ گروپ "ہمارا مالیگاوں" کے گیٹ ٹوگیدرکا۔۔۔۔جو کہ گروپ کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک پرتکلف عشائیہ کی صورت میں مورخہ 23 مارچ 2019 ء، بروز سنیچر شب میں عارف سیٹھ کے فارم ہاوس پر منعقد تھا جسکی صدارت معروف شوشل شخصیت مولانا زاہد ندوی فرما رہے تھے قبل ازیں امتیاز خلیل (ممبئی)، افضال انصاری سر، پروفیسر عبدالماجد انصاری(مہاراشٹر کالج) نے اس منفرد تقریب کے انعقاد پرایڈمن شکیل حنیف کی سراہنا کی اور انکی دیگر خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئےایک دوسرے کو بالمشافہ روبرو ہو کر مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنے پر عمیق دل سے مبارکباد پیش کی - اس موقع پر جہاں گروپ ممبران میں سے بہتریے ممبران نے بوکے، گلدستہ، ہار و پهول،شال اور دیگر نذرانہ خلوص و محبت پیش کر ایڈمن سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا وہیں ایڈمن شکیل حنیف سر نے بھی اپنی جانب سے پر تکلف میزبانی فرمائ اور ایک تاریخی ، منفرد، بے مثال، جذباتی و یادگار لمحات حاضرین کو مہیا کر، یادوں کی حسین شام فراہم کی جسے تقریب میں حاضر ہر ممبر نے محسوس کیا حاضرین میں عادل اکرام صاحب،عامر بیسٹ صاحب،عبداللہ انصاری صاحب،عبدالماجد عزیز صاحب،عبدالماجد قلعہ صاحب، عبدالماجد خورشید صاحب،عبدالرحمن مالدہ صاحب،عبدالصمد عثمانی صاحب،عبداللہ سر،افضال انصاری صاحب،اسامہ انصاری سر، عطاء الرحمن صاحب،اخلاق صابر سر، انیس مقادم صاحب،احمد جی آر صاحب، احسان فیمس صاحب،اخلاق قلعہ صاحب،الطاف قریشی سر،اشفاق لعل خان سر،بختیار آصف سر، ڈاکٹرسعود صاحب (نور)،ڈاکٹر صدیق صاحب(نور) ،ڈاکٹر ظہیر صاحب،ڈاکٹر فضل الرحمن صاحب،ڈاکٹر مدبر صاحب، ڈاکٹر یاسین صاحب،فرحان صادق صاحب،خالد صدیقی صاحب، حبیب فرحان صاحب،حبیب پانی والا صاحب، حفیظ الرحمن سر، حافظ عبداللہ مفتی اسمعیل صاحب،حافظ جمیل صاحب، افتخار پہلوان صاحب،عمران الحسن سر،امتیاز خلیل صاحب،امتیاز خورشید سر،اسمعیل شمش سر،جمال احمد صاحب،کلیم صادق سر،کامران جابر صاحب،خالد مسیح صاحب،خالد انعام سر،خالد زین سر،خلیل الرحمن سر، لئیق قریشی سر، مسعود میڈیکل صاحب،محسن سردار صاحب،معین احمد صاحب،مدثر قاضی صاحب،مختار انصاری صاحب،ایڈوکیٹ مصدق مومن صاحب،مستقیم ڈگنٹی صاحب،مزمل ڈگنٹی صاحب،ندیم نڈیاڈوالا صاحب، نیازاختر صاحب،نعیم سلیم سر،نوید عالم صاحب،نوید صغیر سر،نوید انصاری سر،عبیدالرحمن سر،عبید انصاری صاحب،پرویز سر،پروفیسر عبدالماجد صاحب،پروفیسر مبین نذیر صاحب،رسائٹ زاہد امین سر،رضوان ربانی سر،رضوان جونا فاران صاحب، راشد اختر صاحب،ساجد دیوان صاحب، ساجد نعیم سر،ساجد صادق سر،ساجد انصاری صاحب،ساجد شیخ صاحب، سفیان احمد سر،سفیان عبدالرحیم صاحب،سعد عامر صاحب،سعدان مومن صاحب،سہیل انصاری سر،ثاقب تنہا صاحب،ثاقب انجم صاحب،سعود اسرار سر،سعود اشرفی صاحب،شفیق جمیل حسن صاحب،شاہد فائن صاحب ،شاہد یوسفی صاحب،طاہر انجم صاحب،طارق اسلم سر،طارق انجم صاحب،واجد خلیقی صاحب،وکیل جہانگیر صاحب،وسیم اکرم صاحب، عثمانی منصور سر، یاسین اعظمی صاحب،زبیر افضال سر،زاہد ندوی صاحب،زاہد پاوے صاحب،زاہد یوسفی صاحب،اور بالخصوص ایڈمن شکیل حنیف سر کے والد محترم حاجی حنیف صابر صاحب از اول تا اخیر موجود رہے تقریب کا آغاز حافظ عبداللہ کی قرآت سے ہوا طارق اسلم سر نے تحریک و تائید اور غرض و غایت پیش کی ایڈمن کے تاثرات و خطبہ صدارت کے بعد رسم شکریہ پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بخوبی نبهائے -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں