Ⓜ♓ *آج کی بات* 9⃣3⃣0⃣1⃣
آج کل کوئلے کی قلت سے ہم سب لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ مگر کیا بجلی صرف کوئلے سے ہی تیار ہوتی ہے ❓
دوستو میں جو معلومات شیئر کرنے جا رہا ہوں یقیناََ ہم میں سے سب کو پہلے سے پتہ ہے۔ یہ پوسٹ بس یہ بتانے کے لۓ لکھ رہا ہوں کہ ہمارے / حکومت کے پاس اور بھی متبادل ہیں جن کے ذریعے بجلی تیار کی جا سکتی ہے۔
بجلی کیسے تیار ہوتی ہے ❓
سادے انداز میں کہا جاۓ تو ٹربائن کے گھومنے سے جو رگڑ ہوتی ہے اس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔
اب جس ذریعے سے بھی ٹربائن کو گھمایا جاۓ وہ ذریعہ یا طریقہ اس بجلی کا نام کہلاتا ہے۔
جیسے ۔۔۔۔۔۔۔
آبشاروں یا ڈیم کا پانی جب پنکھوں پر گرتا ہے اور ٹربائن گھومتا ہے تو بجلی تیار ہوتی ہے اسے آبی بجلی کہتے ہیں۔
کوئلہ جلا کر بھاپ سے ٹربائن گھمایا جاتا ہے ۔ جو بجلی تیار ہوتی ہے وہ حرارتی بجلی کہلاتی ہے۔
ایٹم کی طاقت سے جو بجلی تیار ہو اسے جوہری بجلی کہتے ہیں۔
شادی بیاہ یا کارخانوں میں استعمال ہونے والا جنریٹر بھی پٹرول سے بھاپ /حرارت تیار کرتا ہے اور انجن گھومتا ہے۔
ہماری گاڑیوں میں بھی اسی طرح سے بجلی تیار ہوتی ہے۔ ہوا سے بھی بجلی تیار ہوتی ہے۔
ویسے ان شاء اللہ مستقبل قریب میں ہمارے بچے ہر طرح کی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ رہیں گے کیوں کہ سولار پاور جو سورج کی روشنی سے تیار ہوتی ہے بہت جلد ہر طرح کی پاور کی جگہ لینے والی ہے۔ ابھی اس کے پلانٹ مہنگے ہیں مگر جلد ہی ہر ایک کی قوت خرید کے مطابق ہوں گے۔
( ✍ *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*)