♓Ⓜ
💦 *محبت* 💦
محبت جس کو کہتے ہیں
بہت معصوم ہوتی ہے
محبت سوز ہے دل کا
محبت ساز ہے من کا
محبت روح کا نغمہ ہے
محبت کس کو کہتے ہیں
پتہ سب کو نہیں ہوتا
ہوس کو ہی بہت سارے
محبت جان لیتے ہیں
ہوس کی آخری حد کو
محبت مان لیتے ہیں
مگر جو عشق کرتے ہیں
جنہیں سچی محبت ہو
ہوس سے دور ہوتے ہیں
صحیح دلدار ہوتے ہیں
حقیقت میں وہی سچے
*محبتدار* ہوتے ہیں
✍🏻 *شکیل حنیف, مالیگاؤں*