♓ *AAJ KI BAAT* Ⓜ9⃣3⃣0⃣
13-03-2017
💦 *میئر* 💦
میرے عزیز سہیل سر پوچھنے لگے کہ اگلا میئر کون بن رہا ہے❓
میں نے کہا اجی اس میں کیا ہے۔ آپ بھی بن سکتے ہیں۔
وہ حیرت سے بولے وہ کیسے ❓
میں نے جواب دیا۔۔۔۔👇
سر ۔۔۔۔آپ کیا کوئی بھی میئر بن سکتا ہے ۔ بس آپ میں *دو* بنیادی خصوصیات ہونی چاہئیں۔۔۔۔۔۔۔۔
1⃣ آپ مالیگاؤں کارپوریشن کے کارپوریٹر ہوں۔
2⃣آپ کےپاس ڈھیر سارا پیسہ ہو اور خرچ کرنے کا حوصلہ ہو۔
ان دو شرائط کے ساتھ آپ ڈھائی سال بعد یعنی دوسری ٹرم کے لۓ بہ آسانی میئر بن سکتے ہیں۔ چاہے آپ کی پارٹی کی میجاریٹی ہو یا نہ ہو حتی کہ آپ اپنی پارٹی کے اکلوتے کارپوریٹر کیوں نہ ہوں۔ 😊
وہ کہنے لگے کہ ڈھائی سال انتظار کیوں کروں ۔اگر الیکشن کے فوراََ بعد میئر بننا ہو تو ❓
میں نے کہا تب آپ میں اوپر کی دو خصوصیات کے ساتھ *دو* اضافی خصوصیات ہونی چاہئیں ۔
3⃣ آپ کی پارٹی کے پاس میجاریٹی ہو۔
4⃣ آپ کسی بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہوں یا ان کے چہیتے ہوں۔
👆🏻یہ سنتے ہی سر کا منہ اتر گیا ۔ وہ بولے مگر ڈھائی سال بعد اضافی شرائط کیوں ختم ہو جاتی ہیں ❓
میں نے کہا 👇
اب سب میں ہی بولوں کیا۔۔۔۔
*خود سوچ لو۔۔۔*
✍🏻 *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*