ہفتہ، 3 ستمبر، 2016

Teacher معلم

♓ⓂTeacher's Day Special

*غزم4⃣*

(غزم : میری ایک اختراع جس میں ایک مکمل شعر اور باقی اس شعر کی تشریح کرتی ہوئی آزاد نظم ہوتی ہے۔
میری چوتھی غزم حاضر خدمت ہے۔👇)

✍🏻شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں
📲8087003917

☄☄ *معلّم* ☄☄

معلم نام ہے جس کا
مقدس شخص ہوتا ہے
معلم علم دیتا ہے
معلم طرز دیتا ہے
معلم ہی تو ہے جو
بے ادب کو پارسا کر دے
معلم بے زبانوں کو
سخن کا ناخدا کردے
معلم کچی مٹی کو
اک عالیشان گھر کر دے
معلم مالی ہوتا ہے
جو پودوں کو ہرا کر دے
معلم ننھے بچوں کو
زمیں سے آسماں کر دے
معلم جو بھی کرتا ہے
یہ اس کا فرض ہوتا ہے

*معلم وہ نہیں جو بس نصابوں کو کرے پورا*

*معلم وہ ہے جوبچوں کو جینے کا ہنر دے دے*

ازقلم : شکیل حنیف,
مدرس اے ٹی ٹی ہائی اسکول , مالیگاؤں
www.hamaramalegaon.blogspot.com