جمعرات، 8 ستمبر، 2016

دل Dil

*غزم5⃣*

✍🏻 *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*
📲8087003917

﴿ غزم جس میں ایک مکمل شعر اور باقی اس کی تشریح کرتی ہوئی آزاد نظم ہوتی ہے۔ ﴾

               ☄ *دل* ☄

کوئی کہتا ہے دل تو پاگل ہے
کوئی کہتا ہے دل دیوانہ ہے
کوئی کہتا ہے دل کمینہ ہے
کوئی دل کو بیمار کہتا ہے
کوئی چڑھتا بخار کہتا ہے
سارے اس کی برائی کرتے ہیں
جم کے اس کی کھنچائی کرتے ہیں
پھر بھی جب دل لگانا ہوتا ہے
ساری باتوں کو بھول جاتے ہیں
دے کے دل درد ایسے لیتے ہیں
جیسے عادت ہو غم اٹھانے کی

*جب پتہ تھا کہ ٹوٹ جاۓ گا*
*کیا ضرورت تھی دل لگانے کی*

✍🏻 *شکیل حنیف*
ہمارا مالیگاؤں

©Copyright
www.hamaramalegaon.blogspot.com

☄☄☄☄☄☄☄☄
اہم گذارش : میری گذشتہ غزم معلم کی طرح اس غزم کو کوئی بھی فرد بنا نام کے فارورڈ کرکے ادبی خیانت بالکل نہ کرے۔
شکریہ۔