پیر، 11 اپریل، 2016

Social Media

4⃣5⃣5⃣Ⓜ  آج کی بات  ♓

11-04-2016

�� سوشل میڈیا ��

سوشل میڈیا کی اھمیت دن بدن بڑھتے جا رھی ھے۔ خاص بات یہ کہ شروع میں جو لوگ اس کی خامیاں گنواتے ھیں بعد میں وھی اس کے سب سے ایکٹیو یوزر بن جاتے ھیں۔ ��

خیر نقصانات تو سب گنواتے ھیں۔ آج ھم اس کے کچھ فوائد پر نظر ڈالتے ھیں۔
1⃣ سوشل میڈیا  کے ذریعے افواہ پھیلتی ضرور ھے مگر اس کے ذریعے ھی اس  سے زیادہ تیزی  سے لوگوں کو حقیقت کا پتہ چل جاتا ھے کہ فلاں بات جو کہی جا رھی ھے وہ جھوٹ ھے اور اس طرح حالات مزید  بگڑنے نہیں پاتے۔

2⃣ سوشل میڈیا کے ذریعے شہر کے با اثر افراد کو کسی بھی واقعے کی فوری خبر ھو جاتی ھے اور وہ جاۓ واردات پر پہنچ کر یا سوشل میڈیا پر صحیح بیان جاری کرکے عوام کو بڑی حد تک مطمئن کرنے میں کامیاب ھو جاتے ھیں۔

3⃣ بہت سے مسائل جن کا حل کسی کے پاس نہیں ھوتا۔سوشل میڈیا پر اکثر ان پر بہترین آراء سامنے آتی ھیں۔

4⃣ ایک عام آدمی سوشل میڈیا کے ذریعے بہ آسانی کسی بھی معاملے میں  اپنی راۓ رکھ سکتا ھے۔

اس کے علاوہ اور بھی کئ باتیں ھیں مگر تحریر لمبی ھو جاۓ گی۔ اس لۓ پھر کبھی۔۔۔۔��

رہ گئ نقصانات کی بات تو وہ تو سب کو پتہ ھیں ۔ اب یہ ھم پر منحصر ھے کہ ھم کسی چیز کا کیسا استعمال کرتے ھیں۔

✍ شکیل حنیف
��ھمارا مالیگاؤں
Ⓜwww.hamaramalegaon.blogspot.com