میری ایک تازہ نظم
اپنا پرایا
ھمارے دور کا یارو
نیا انداز ھے دیکھو
تمہارے پاس پیسہ ھے
تمہارے پاس طاقت ھے
تو دنیا سر جھکاۓ گی
اگر تم ان کے اپنے ھو
تو پلکوں پر بٹھاۓ گی
تمہاری جو بھی مرضی ھو
کۓ جاؤ , نہ گھبراؤ
زنا کر لو , غبن کر لو
کسی کو مار ڈالو تم
نہ تم پر آنچ آۓ گی
تمہارے سارے عیبوں کو
چھپائیں گے , دبائیں گے
ھر اک مشکل سے تم کو
سارے مل جل کر بچائیں گے
مگر یارو ذرا سوچو
یہی حرکت , یہی سب کچھ
کسی دوجے سے ھو جاۓ
ھمیں پھر جوش آتا ھے
چھپانا بھول جاتے ھیں
ذرا معمولی باتیں بھی
دبانا بھول جاتے ھیں
جلانا یاد رھتا ھے
بچانا بھول جاتے ھیں
✍ شکیل حنیف , ھمارا مالیگاؤں
♓8087003917
Ⓜwww.hamaramalegaon.blogspot.com