01 جنوری 2023

اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں انٹر اسکول بیت بازی مقابلے کا انعقاد



 اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں انٹر اسکول بیت بازی  مقابلے کا انعقاد 

 اے ٹی ٹی فائنل فاتح، ٹی ایم فائنل مفتوح

💐💐💐💐💐💐💐💐

الحمدللہ نئے سال کے پہلے دن یکم جنوری بروز اتوار صبح نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں انٹر ہائی اسکول بیت بازی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں شہر عزیز کی 17 ہائی اسکولوں سے تین طلبا/طالبات کی ٹیمیں شریک ہوئیں.

معروف ادیب وناقد ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب کی صدارت میں پروگرام کا آغاز دسویں جماعت کے طالب علم مومن محمد معاذمحمد عبداللہ کی قرات سے ہوا.

محترمہ رضوانہ میڈم نے تحریک وتائید صدارت پیش کی. ہر دلعزیز ہیڈماسٹر محترم اشفاق صدیق صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کیے.

راشد جمیل سر نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے. فہیم سر نے مہمانانِ مکرم ڈاکٹر اشفاق انجم، ڈاکٹر شہروز خاور، جاوید اختر ایوب صدیقی سر، کا تعارف پیش کیا. اراکین انتظامیہ جوائنٹ سیکرٹری عبدالغفور سیٹھ، حاجی سراج سیٹھ و  آفس بیررس  کے ہاتھوں گلہائے عقیدت سے استقبال کیا گیا. سبکدوش اساتذہ میں مشیر سر، سعید امین اشرفی سر، اسی طرح ڈاکٹر مشاہد رضوی، پیراڈائز کے پرنسپل فیاض سر، معروف صحافی عبدالحلیم صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری، سپروائزرس عبدالستار سر، احمد مجتبٰی سر اور محی الدین شیخ سر رونق اسٹیج رہے. 

اسسٹنٹ ہیڈماسٹر جونیئر کالج محمد امین سر نے شرائط مقابلہ کی خواندگی کی.

اس کے بعد باقاعدہ بیت بازی مقابلے کا آغاز کیا گیا. تمام اسکولوں کی ٹیموں کو اردو کے معروف شعرا کرام کے نام سے منسوب کیا گیا. مسعود جمال سر، رئیس کریم سر، شاہد عبدالوحد سر اور مبشر سر نے اینکرس کے فرائض انجام دیے. کوارٹر فائنل سے زیادہ نمبرات لینے والی چار ٹیمیں نکالی گئیں پھر ان میں سے دو ٹاپ ٹیمیں اقبال اور میر کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا جس میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں کی اقبال ٹیم نے ٹی ایم ہائی اسکول کی میر تقی میر ٹیم پر فتح حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی. 

چیئرمین کلچرل کمیٹی ونائب صدر انجمن ترقی تعلیم الحاج جمیل احمد کرانتی صاحب نے اپنے تاثرات میں تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی فرمائی. انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا. کار گزار صدر تقریب پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے انتہائی پرمغز اور طلبہ و اساتذہ کیلئے یکساں طور پر ہر لحاظ سے جامع خطبہ صدارت پیش فرمایا. جس پر عمل کرنے سے ہماری زبان و تہذیب کو مزید ترقی و عروج عطا ہوسکتا ہے. آپ نے بھی فائنل فاتح، مفتوح سمیت تمام ٹیموں کو مبارکباد دی. اخیر میں محمد امین سر نے اہم باتوں کی وضاحت کے ساتھ نتائج کا اعلان کیا. فائنل فاتح اور مفتوح دونوں ٹیموں کو ٹرافی نقد رقم اور کتابوں سے نوازا گیا. تمام شریک مقابلہ ٹیموں کو پین اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. ثوبیہ میڈم کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا. نظامت کے فرائض نعیم سلیم سر نے انجام دیے.تقریباً چار گھنٹوں پر مشتمل مجموعی طور پر یہ پروگرام نہایت شاندار رہا. جس کے اثرات دیرپا رہیں گے. 


شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں