31 دسمبر 2022

اے ٹی ٹی میں لطیفہ و ہزل گوئی کے مقابلے کا انعقاد



الحمدللہ۔  مورخہ 31 دسمبر 2022 بروز سنیچر صبح دس بجے  اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی جماعت پنجم کے طلبہ کے درمیان لطیفہ گوئی اور جماعت ہشتم کے طلبہ کے درمیان ہزل گوئی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ 

 اس پرمزاح تقریب کی صدارت طنزومزاح کے معروف شاعر ظہیرالدین محمد عمر المعروف ظہیر قدسی صاحب نے کی۔ تقریب کا آغاز پانچویں اے کے طالب علم محمد رافع محمد فاروق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رعنا جمیل میڈم نے تحریک صدارت پیش کی جس کی تائید رقیہ میڈم نے کی۔ ہیڈماسٹر اشفاق صدیق سر نے استقبالیہ کلمات کے ذریعے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ انیس عبدالحمید سر نے تقریب کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ صدر مجلس ظہیر قدسی صاحب کے ساتھ مہمانان میں خوش نویس اور مزاح نگار آصف سبحانی صاحب ، نذیر اکبر المعروف مجاور مالیگاؤنوی صاحب ،  ریٹائرڈ اسٹنٹ ہیڈماسٹرس مشیر انصاری سر اور شکیل انصاری سر ، ریٹائرڈ سپروائزر عبدالرحمن سر ، سبکدوش اساتذہ سعید خلیل سر اور کے ایف انصاری سر ، اے ٹی ٹی کے وائس پریسیڈنٹ و چیئرمن کلچرل کمیٹی جمیل احمد کرانتی صاحب ، جوائنٹ آنریری سکریٹری عبدالغفور سیٹھ صاحب ، رکن انتظامیہ سراج احمد سیٹھ صاحب ، اے ٹی ٹی ڈی ایڈ کے پرنسپل انیس سر ، اسکول ھذا کے ہیڈماسٹر اشفاق صدیق سر ، اسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر ، جونیئر کالج اسٹنٹ ہیڈماسٹر محمد آمین سر ، سپروائزرس عبدالستار سر ، احمد مجتبی سر اور محی الدین سر رونق اسٹیج رہے۔ مہمانوں کا تعارف اعجاز نذیر سر نے پیش کیا اور تمام ہی مہمانوں کی خدمت میں ہیڈماسٹر صاحب ، آفس بیئررس اور اراکین انتظامیہ کے ہاتھوں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ 

مقابلے کی شرائط ارشد فردوسی سر نے بیان کیں۔ صدر مجلس ظہیر قدسی صاحب نے لطیفہ پیش کرکے لطیفہ گوئی کے مقابلے اور مجاور مالیگاؤنوی صاحب نے ہزل پیش کرکے ہزل گوئی کے مقابلے کا آغاز کیا۔  طلبہ نے بہترین انداز میں لطیفے اور ہزل پیش کرکے محفل کو لالہ زار کردیا۔ شکیل انصاری سر ، عبدالرحمن سر اور سعید خلیل سر نے جج کے فرائض ادا کئے۔ 

بعد ازاں اپنے تاثرات میں آصف سبحانی صاحب نے اسکول سے جڑے دلچسپ واقعات سنائے۔ مجاور مالیگاؤنوی صاحب نے اپنی مزاحیہ شاعری سے سماں باندھ دیا۔ انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے انجمن کے نائب صدر جمیل احمد کرانتی صاحب نے شریک مقابلہ طلبہ اور تیار کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔ چیف جج شکیل انصاری سر نے اسپورٹس ویک کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر اسکول کی تعریف کی۔اسی دوران سپروائزر احمد مجتبی سر نے زمانہ طالب علمی میں مقابلہ ہزل میں اول انعام پانے والی ہزل کے کچھ اشعار پیش کئے۔ ۔ مقابلے کے جج سعید خلیل سر نے نتائج کا اعلان کیا۔ دونوں ہی مقابلوں میں اول دوم و سوم آنے والے طلبہ کا مہمانوں کے ہاتھوں پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ ان طلبہ کو 3 جنوری 2023 بروز منگل کو تقسیم انعامات کے دن انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض سعود سر نے بحسن و خوبی ادا کئے۔ صوفیہ میڈم کے رسم شکریہ پر تقریب کا اختتام ہوا۔ 


فقط ۔ شعبہ نشر و اشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ۔ مالیگاؤں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں