26 دسمبر 2022

اے ٹی ٹی میں اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد


آج بروز پیر بتاریخ 26 دسمبر 2022 ء کو صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کی افتتاحی تقریب کا آغاز مالیگاؤں شہر کے ASP محترم انیکیت گنگا دھر راؤ بھارتی صاحب کی زیرِ صدارت ہوا۔جس میں تلاوتِ قران سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اسکول ہذا کے معاون معلم ارشد فردوسی سر نے تحریک و تائیدِصدارت پیش کی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اشفاق صدیق صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ این سی سی کے ٹروپ نے شہر اے ایس پی اور ڈی وائی ایس پی صاحبان کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔پروگرام کی غرض و غایت سپروائزرعبدالستار نے پیش کی۔ آئے ہوئے مہمان کا تعارف شاہد واحد سرنے پیش کیا۔ہیڈ ماسٹر سپروائزر حضرات نے تمام مہمانان کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔تاثرات میں DYSP تیگ بیرسنگھ صاحب نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کیپٹن پیر محمد سلیم صاحب نے پڑھائی کے ساتھ صحت و تندرستی پر توجہ دینے پر زور دیا انجمن کے نائب صدر جمیل کرانتی صاحب نے نوجوانوں میں نشے کی بری لت چھوڑوانے پر زور دیااور انجمن کے سکریٹری پروفیسر عبد المجید صدیقی سر نے اسپورٹس میں شامل ہر طالب علم کو نہ صرف مبارکباد دی بلکہ ہر طالب علم کو کھیلوں میں شرکت کرنے کے لیے ابھارا۔ ان کے علاوہ دیگر مہمانان میں ریسلنگ کھیل کے قومی چیمپئن محمد سیف پنجابی,انجمن کے جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفور سیٹھ,سراج سیٹھ, ڈی ایڈ کے پرنسپل انیس سر ‛ شیخ عبدالودود پرائمری اسکول کی ہیڈمسٹریس نسیم میڈم ‛  سبکدوش ہیڈ ماسٹراسماعیل انصاری سر, مشیر سر,سابق معلمین میں مرتضیٰ حسن  سر, عبد الرحمن سر, سعید امین سر, شبیر پیرمحمد سر اورخلیل لیب وغیرہ شریک رہے۔ آخر میں صدرتقریب شہر اے ایس پی انیکیت گنگادھرراؤبھارتی صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اسکول کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب کی کامیاب نظامت سعود سرنے کی اوراعجاز نذیرنے آئے ہوئے مہمان کاشکریہ ادا کرنے کے ساتھ پروگرام  کے خاتمے کا اعلان کیا۔ 

شعبہ نشر و اشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مالیگاؤں









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں