25 جولائی 2022

موسم اور گرنا ندی کی معلومات

 *برائے یاد داشت* 1️⃣


*آج کی بات 1452*

✍🏻 *شکیل حنیف*


محترم احباب۔  بہت ساری باتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ اور ہم میں سے بیشتر احباب تو بخوبی جانتے ہیں لیکن ہمارے بچوں اور طلبہ کیلئے نئی ہوتی ہیں۔ ان کی معلومات کیلئے *برائے یاد داشت* کے عنوان سے ایک سلسلہ شروع کررہا ہوں۔ امید کہ اس سے استفادہ کیا جائے گا۔ 


♓ آج 24 جولائی 2022 کو دنیا کی کل آبادی تقریبا 7 ارب 96 کروڑ 27 لاکھ ہے۔ ان شاء اللہ 2023 تک آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ 


Ⓜ️ آج بھارت کی آبادی تقریبا ایک ارب 40 کروڑ (140 کروڑ) ہے جبکہ سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کی آبادی 145 کروڑ ہے۔ چار سے پانچ سال میں بھارت چین سے آگے نکل سکتا ہے۔ 


♓ رقبے کے لحاظ سے قزاخستان سب سے بڑا اسلامی / مسلم ملک ہے جبکہ انڈونیشیا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔ 


Ⓜ️ مالیگاؤں سے گزرنے والی موسم ندی سالہیر ملہیر کی پہاڑیوں سے نکلتی ہے۔ اس پر ہرن باری ڈیم بنا ہے جس کے چھلکنے کے بعد موسم ندی میں پانی آتا ہے۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ سالہیر کا پرانا نام صالحہ آباد اور ملہیر کا ملیح آباد تھا۔ 


♓ ساپوتارہ کی پہاڑیوں کا پانی وہاں کی جھیل میں جمع ہوتا ہے۔ جھیل کا پانی آگے بہتا ہے اور سرپ گنگا ندی بنتی ہے۔ اس ندی پر چنکاپور ڈیم ہے۔ اس ڈیم میں اور بھی چھوٹی ندی نالے ملتے ہیں۔ ڈیم کے بعد یہ ندی گرنا ندی کہلاتی ہے جس میں کئی ندیاں شامل ہوتے ہوئے یہ ندی مالیگاؤں آتی ہے جس میں موسم ندی شامل ہوتی ہے۔ آگے اس پر گرنا ڈیم ہے۔ گرنا ندی دریائے تاپتی میں ملتی ہے اور دریائے تاپتی بحر عرب میں شامل ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں