09 دسمبر 2020

ناسک ضلع میں اسکولیں کھولنے کا فیصلہ ضلعی حکام کی میٹنگ کے بعد ہی ہونے کا امکان

 آج یہ خبر ناسک ضلع کے تعلیمی حلقوں میں زیر بحث رہی کہ پانچویں سے آٹھویں کلاسیس شروع ہورہی ہیں۔  یاد رہے مہاراشٹر کے 25 اضلاع میں  23 نومبر سے نویں سے بارہویں یعنی بڑے بچوں کی کلاسیس جاری ہیں۔ اب ان اضلاع میں محکمہ صحت کی اجازت ملنے کے

بعد پانچویں سے آٹھویں جماعتیں بھی شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

جہاں تک ناسک ضلع کا سوال ہے یہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے 23 نومبر سے نویں سے بارہویں کلاسیس بھی جاری نہیں ہوئی تھیں۔ ضلعی حکام کی میٹنگ میں 4 جنوری تک اسکولیں بند رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس لئے امکان ہے کہ یہاں اسکولیں کب جاری ہوں گی اس کا فیصلہ یہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضلعی حکام کریں گے۔ 

طلبہ و اساتذہ کے درمیان کئی سوالات گردش کر رہے ہیں کہ کیا پہلے صرف نویں سے بارہویں کلاسیس شروع ہوں گی ؟ یا پانچویں سے بارہویں تمام کلاسیس جاری ہوجائیں گی ؟ 

کیا 4 جنوری کے بعد ہی اسکولیں جاری ہوں گی یا اس سے قبل بھی کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے ؟

ان تمام سوالوں کے جوابات وقت آنے پر مل جائیں گے۔ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

ضلع میں بیماری کا جائزہ لینے کے بعد حکام کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔  تب تک طلبہ و اساتذہ کو آن لائن طریقہ تدریس سے استفادہ کرنا ہوگا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں