جمعرات، 10 دسمبر، 2020

سردی اور سورج گہن والی پوسٹ کی حقیقت

 


کئی احباب نے اس پوسٹ کی جانب توجہ مبذول کروائی۔

پہلی نظر میں تو یہ پڑوسی ملک کے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشن گوئی لگتی ہے۔ 

لیکن غور کریں تو پتہ چلے گا کہ

اس میں سورج گہن کی تاریخ بالکل غلط ہے۔ سورج گہن 26 دسمبر 2020 کو ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ اس دن چاند کی یعنی اردو  10 تاریخ ہے۔ 

سورج گہن صرف اماؤس کو اور چاند گہن صرف پونم کو لگتا ہے۔

اسی طرح کیلنڈر دیکھنے کے بعد اور گوگل سرچ سے پتہ چلا کہ سال گذشتہ 26 دسمبر 2019 کو سورج گہن لگا تھا۔ 🙂

یعنی یہ یقینی طور پر پچھلے سال کی پوسٹ ہے جو ایک سال کا طویل سفر طے کرنے کے بعد پڑوسی ملک سے امسال ہمارے یہاں وارد ہوئی ہے۔ 

اس لئے اس پوسٹ کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ 🙂

ہاں دسمبر آخر میں ہر سال سردی بڑھتی ہی ہے۔ اس لئے ہرسال کی طرح امسال بھی اس سے بچنے کے جتن ضرور کریں۔