10 دسمبر 2020

اقلیتی اسکولوں میں نان ٹیچنگ اسٹاف و کلرک تقرری کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

 (ساجد نثار ) پرائیویٹ گرانٹیڈ اقلیتی اسکولوں میں گزشتہ ١٢ سالوں سے کلرک و نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقرری نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو کلرک و نان ٹیچنگ اسٹاف کا کام کرنا پڑ رہا ہے نیز ایک ہی کلرک کو کئی

لوگوں کا کام تنہا کرنا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ اس لیئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ کے ریاستی صدر محبوب تامبولی،سکریٹری و بانی ساجد نثار احمد، خاتون شاخ صدر ناہید خاتون نے ریاستی وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم سے اقلیتی گرانٹیڈ اسکولوں میں نان ٹیچنگ اسٹاف، کلرک کی تقرری کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔نیز ٹیچر بھرتی کو خصوصی منظوری دینے پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ کے بانی ساجد نثار احمد نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوسرے ٹیٹ امتحان کی تاریخ ظاہر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں