جمعرات، 10 دسمبر، 2020

والد صاحب کی ایک اہم نصیحت (واقعہ نمبر 151)

 یہ 1983 کی بات ہے۔ مالیگاوں سے بی کام مکمل ہونے کے بعد والد صاحب (محمد رمضان فیمس) کے مشورے سے ممبئی آنے کا فیصلہ ہوا۔

اس موقع پر والد صاحب نے ایک اہم نصیحت کی تھی جس پر

عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور زندگی میں جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ اللہ کے کرم اور والد بزرگوار کی نصیحت کے طفیل ہی ملا ہے۔


والد صاحب نے فرمایا تھا کہ ہر وقت متحرک رہنا، اپنے اوپر دسیوں کام اوڑھے رہنا، زندگی میں کوئی دن ایسا نہیں آنا چاہیے کہ اس دن کوئی کام نہ ہو۔


متحرک انسان صحت مند رہتا ہے، کئی امور انجام دے پاتا ہے، کامیابیاں قدم چومتی ہیں اور ملک اور سماج کے لیے فائدہ مند بنتا ہے۔


اس بروقت رہنمائی کے لیے والد صاحب کا بے حد شکریہ۔


اللہ پاک تادیر ان کا سایہ ہم سب پر قائم رکھے اور ہم سب کو والدین کی فرمابرداری کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 


عبدالماجد انصاری،

وائس پرنسپل،

مہاراشٹر کالج