منگل، 22 دسمبر، 2020

خط کا مضموں بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر (واقعہ نمبر 163)

 یہ ان دنوں کی بات ہے جب ناچیز کی کتاب اچھی عادتیں بری عادتیں چھپنے سے قبل کے مراحل میں تھی۔ کور پیج تیار ہوگیا تھا لیکن پورا مواد کچا لکھا ہوا تھا۔

اسی درمیان ٹرامبے چیتا کیمپ، کے ایک معروف ادارے

آئیڈیل ہائی اسکول اور جونئیر کالج میں ترغیبی لیکچر لینے کے لیے جانے کا اتفاق ہوا۔

وہاں کے سپروائزر محترم حمیدالدین سر کو جب کتاب کا کور پیج اور مواد دکھایا گیا تو موصوف نے فورا ۵۰۰ کتابیں خریدنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ اور کتاب چھپنے کے بعد اسکول کے بچوں میں کتابیں تقیسم کروائی۔

مجھ جیسے نو سکھیا، لاعلم، ناسمجھ، حقیر اور ناچیز کے لیے یہ بہت بڑی بات تھی کہ کتاب ابھی تیار بھی نہیں ہوئی تھی اور پانچ سو کاپیاں خرید لی گئیں۔

خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔

آج اس موقع پر آئیڈیل اسکول کے انتظامیہ، پرنسپل اور خاص طور پر حمیدالدین سر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ساتھ ہی ان تمام معزز صاحبان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی کتاب خریدی ہوگی۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،

وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج