ہفتہ، 5 دسمبر، 2020

خوش رہنا اور خوش رکھنا (واقعہ نمبر 148)

 واقعہ نمبر 146(خاندان کی سب سے چہیتی بہو) پڑھنے کے بعد ایک مشہور شخصیت کا میسیج آیا کہ وہ بھی اسی طرح کے معاملے سے گزرے ہیں۔ اور اب خوشیاں ان کے گھر آنگن میں رقص کرتی ہیں۔


ان کا پیغام پڑھنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ رحم دلی، صبر و درگزر کرنا، معافی مانگنا اور

معاف کردینا، تلخیوں اور بے اعتنائیوں کو نظر انداز کرنا دراصل خود خوش رہنے اور دوسروں کو بھی خوشی دینے کے فن کی بنیاد ہیں۔


جو شخص بھی ان خوبیوں کا مالک ہوگا وہ کبھی بھی رنجیدہ اور اداس نہیں رہے گا۔


آئیے ہم سب ان اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا پختہ عہد کریں اور زندگی میں خوشیاں بھرنے اور سمیٹنے کا فن سیکھیں۔


عبدالماجد انصاری، 

وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج