صدّیقی عمرفاروق محمّد آمین شہر مالیگاؤں کے معروف فوٹوگرافر اور صنعتکار ہیں۔ آپ پپو صدیقی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان دنوں فوٹوگرافر کے ساتھ ساتھ آپ شہر کی ان شخصیات میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ انسٹاگرام پر آپ کے سوا لاکھ سے زائد فالورس ہیں۔ اسی طرح فیس بک پر بھی آپ نصف لاکھ فالورس رکھتے ہیں۔ آپ کا تعلق شہر کے مشہور خنو پہلوان خانوادے سے ہے۔ شہر کے معروف شعراء امین صدیقی صاحب کے فرزند اور اثر صدیقی صاحب کے بھتیجے ہیں۔ سائزنگ اور کوکنگ آپ کا پیشہ ہے۔ آپ کے ہاتھوں تیار مرغ مسلم کافی مشہور ہے۔ نرم دل ٰ صاف گو اور حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ شوقیہ طور سے نیچر اور مالیگاؤں کے اطراف کے دلکش مناظر کی فوٹو گرافی کرتے ہیں۔ آپ کی بیشتر تصاویر کافی پسند کی جاتی ہیں۔ شہر کے اطراف کی خوبصورتی اور چرند پرند کو اپنے کیمرے میں قید کرکے مستقبل کیلئے محفوظ کرنا آپ کا مقصد ہے۔