پیر، 16 نومبر، 2020

23 نومبر سے کھل سکتے ہیں اسکول

 مہاراشٹر میں 23 نومبر بروز پیر سے اسکولیں (نویں سے بارہویں) جاری ہونے کا امکان ہے۔ 

خبروں کے مطابق درج ذیل شرائط کے ساتھ نویں سے بارہویں تک کلاسیس جاری ہونے کا امکان ہے۔ 

1⃣ 23 نومبر سے صرف نویں تا بارہویں تک کی کلاسیس شروع ہوسکتی ہیں۔ 

2️⃣ ایک ڈیسک پر ایک ہی طالب علم بیٹھے گا.

3️⃣ طلبہ کو ایک دن ناغے سے اسکول آنا رہے گا روزانہ نہیں رہے گی کلاس.

4️⃣ صرف 4 گھنٹہ ہی چلیں گے اسکول.

5️⃣ بچے گھر سے ہی کھانا کھا کر آئیں گے. اسکول میں کسی طرح کے کھانے کا کوئی انتظام نہیں رہے گا.

6️⃣ طلباء کو خود کی پانی کی بوتل لانا ہوگی.

7️⃣ریاضی. سائنس اور انگریزی  کے ہی پریڈ ہوں گے.