جمعرات، 18 جون، 2020

بھارت ‏اقوام ‏متحدہ ‏کی ‏سلامتی ‏کونسل ‏کا ‏غیر ‏مستقل ‏رکن ‏منتخب

(ایچ ایم ٹوڈے) 2021 - 2022 اس دوسالہ میعاد کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی اہم ترین باڈی ہے اور تمام اہم فیصلے وہیں ہوتے ہیں۔ امریکہ ۔ روس ۔ چین ۔ برطانیہ اور فرانس اس کے مستقل ممبرس ہیں جبکہ دیگر دس ممالک کا چناؤ دو سال کیلئے کیا جاتا ہے۔ بھارت آٹھویں بار اس کا ممبر بنے گا۔  اس انتخاب کیلئے ہوئی ووٹنگ میں بھارت کو 192 میں سے 184 ووٹ ملے۔