بسم اللہ....
ایک بہترین رمضان تو وہی ہے جو تین چیزوں کی قلت کے اصول یعنی....
قلّتِ طعام
قلّتِ کلام
قلّتِ منام
پر منحصر ہو ، وجہ یہ بھی ہیکہ سرکش شیاطین کی غیر موجودگی میں صرف انسان کا نفس ہی ہے انسان سے کارہائے ناپسندیدہ کروا سکتا ہے لیکن
کم غذا ، کم گفتگو ، اور کم نیند کے سبب نفس کمزور ہو جاتا ہے جسے شکست دینا ہر کسی کےلیےء آسان ہوجاتا ہے لیکن اگر کوئی اس کے برخلاف....
کثرتِ طعام
کثرتِ کلام
کثرتِ منام
کے اصولوں پر عمل کرے تو فطرطاً اس کا نفس طاقت ور اور موٹا بلکہ پہلوان ہو جاتا ہے اور قائدہ یہی ہے کہ پہلوان (نفس) کو زیر کرنا آسان نہیں ہوتا اس لیےء لازمی ہے کہ اسے کمزور رکھا جائے کہ گناہ دشوار اور نیکیاں سہل ہوجائیں -
محمد عمران