منگل، 8 اگست، 2017

Gahen گہن

♓Ⓜ *AAJ KI BAAT* 1⃣0⃣2⃣0⃣

      🌝 *گہن* 🌚

♓سورج اور چاند گہن کو لے کر بے شمار واہمے اور مفروضے عام ہیں۔ جب کہ یہ ایک معمول کی بات ہے۔

Ⓜچاند گہن کے وقت سورج اور چاند کے بیچ میں زمین آ جاتی ہے جس سے کچھ وقت تک چاند کو سورج کی روشنی نہیں ملتی اور اس پر سیاہ دھبہ نظر آتا ہے۔ بس یہی ہے چاند گہن۔

♓سورج گہن کے وقت سورج اور زمین کے بیچ چاند آ جاتا ہے جس سے کچھ وقت کے لۓ زمین پر آنے والی سورج کی روشنی ماند پڑ جاتی ہے یا اندھیرا ہو جاتا ہے۔ اسے سورج گہن کہتے ہیں۔

Ⓜسورج گہن کے وقت اس کی کچھ شعاعیں خطرناک ہو جاتی ہیں کیونکہ گہن کے وقت روشنی کے ساتھ  زمین پر الٹرا وائیلٹ شعاعیں بھی پہنچتی ہیں۔  اسے یوں سمجھیں کہ جیسے ہم پانی کی نلی پر انگلی لگا دیں تو فورس بڑھ جاتا ہے۔ ان شعاعوں سے اکثر انسانی جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں  اور یہیں سے توہمات کا جنم ہوتا ہے۔ الغرض سورج گہن کے وقت گہن دیکھنے سے احتیاط کریں۔

♓یاد رہے ہر مہینہ پونم کے دن زمین ۔۔۔۔چاند اور سورج کے بیچ میں آتی ہے۔ اسی طرح ہر اماؤس کے دن چاند۔۔۔۔ زمین اور سورج کے بیچ آتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن گہن اسی وقت لگتا ہے جب تینوں ایک خط مستقیم میں آتے ہیں۔ ورنہ چاند اور زمین کو سورج کی روشنی آگے پیچھے یا اوپر نیچے سے ملتے رہتی ہے اور ہر مہینہ  گہن نہیں لگتا۔😊

Ⓜالغرض سورج, زمین , چاند اور دیگر ستارے سب اللہ کے حکم سے اپنے اپنے راستے پر رواں دواں ہیں۔ نہ چاند بیمار پڑتا ہے نہ سورج۔۔۔۔ گہن بس روشنی کے درمیان کسی دوسری شۓ کے آ جانے کا نام ہے ۔

✍🏻 *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*