ہفتہ، 17 ستمبر، 2016

Barsat برسات

*غزم 7⃣*

☄ *برسات*☄

✍🏻 *شکیل حنیف, مالیگاؤں*

آج پھر بارشوں کا موسم ہے
آج پھر رُت وہی سہانی ہے
آج پھر دل مرا دھڑکتا ہے
آج پھر چھائی شادمانی ہے
اپنی سڑکیں تو جیسے دریا ہیں
ہر طرف صرف پانی پانی ہے
ایک تیری کمی ہے اے مرے ہمدم
ورنہ موجود ہر پَرانی ہے

*بن بلاۓ ہی تم چلے آؤ*
*یہ بھی الفت کی اک نشانی ہے*

( *شکیل حنیف*)