*غزم* 3⃣
✍🏻 *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*
☄ *محبت* ☄
مجھے تم سے محبت ہے
بہت زیادہ محبت ہے
ستارے توڑ لاؤں گا
نگاہوں میں بساؤں گا
تمہیں ہر اک خوشی دوں گا
نئ اک زندگی دوں گا
میں ان بے نور آنکھوں کو
چمکتی روشنی دوں گا
تمہاری ہر تمنا کو
نئ تعبیر دے دوں گا
کروں گا یہ
کروں گا وہ
یہی جملے
ہر اک انسان کہتا ہے
مگر جب وقت آتا ہے
دکھانے کا, نبھانے کا
تو سب کچھ بھول جاتے ہیں
بھلا کر ساری قسموں کو
اکیلا چھوڑ جاتے ہیں
*نبھانا جس کو کہتے ہیں کچھ ہی لوگوں کو آتا ہے*
*بڑا آساں ہے کہہ دینا مجھے تم سے محبت ہے*
☄☄☄☄☄☄☄
﴿ *غزم* : میری ایک نئ اختراع جس میں کم از کم ایک مکمل شعر ہوتاہے اور باقی آزاد نظم جو اس شعر کی مزید وضاحت کرتی ہے۔۔۔
پسند آۓ تو آپ بھی ٹراۓ کریں۔۔۔ ورنہ میں تو لکھتا ہی رہوں گا۔۔۔۔۔۔ *غزم*
*ان شاءاللہ*﴾
*Shakeel Haneef*
www.hamaramalegaon.blogspot.com