نشاں عظمت کے سارے دھو گئ ہے
مری قوم آج پیچھے ہو گئ ہے
دکھائ روشنی جس نے جہاں کو
وہ امت آج کل خود سو گئ ہے
کھرے کھوٹے کی ہے پہچان مشکل
ملاؤٹ میں حقیقت کھو گئ ہے
چمن کے دشمنوں کی بدزبانی
تخم نفرت کا ہر سو بو گئ ہے
پڑی ھے ساری دنیا جس کے پیچھے
اسے مجھ سے محبت ھو گئ ھے
شکیل اس سے میں جس دن سے ملا ہوں
مجھے سب سے محبت ہو گئ ہے
﴿ شکیل حنیف , مالیگاؤں ﴾